‘حج2015کیلئے پرائیوٹ حج گروپ آرگنائزرز سے امیدوارں کی تفصیلات آن لائن وصول کرنے کا عمل شروع‘

منگل 30 جون 2015 15:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) وزار ت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج2015کیلئے پرائیوٹ حج گروپ آرگنائزرز سے امیدوارں کی تفصیلات آن لائن وصول کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے ،حج گروپ آرگنائزرز کو تفصیلات 7جولائی تک آن لائن ارسال کرنے کی ہدا یت جاری کی گئیں ہیں ،معتبر ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ حجاز مقدس میں حج 2015کیلئے رہائشی عمارتوں کے حصول کا عمل بھی شروع ہے توقع ہے کہ یہ مرحلہ بھی بروقت مکمل کر لیا جائے گا ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت مذہبی امور نے پرائیوٹ حج سکیم کے تحت تفصیلات جمع کرنے کا عمل تبدیل کیا ہے اس بار تمام پرائیوٹ حج گروپ آرگنائزر ز کو ہدایت جاری کی گئیں ہیں کہ تمام درخواست گزاروں کا ڈیٹا وزار ت کو آن لائن بھیجا جائے حجاج کرام کی تربیت کیلئے وزارت مذہبی امور نے ویب سائٹ hajjinfo.orgپر مناسک حج کی تربیتی فلم ڈال دی ہے عازمین حجاج کیلئے تربیتی پروگراموں کا با قاعدہ آغاز عید الفطر کے بعد ہو گا ان تربیتی پروگراموں میں منا سک حج کی ادائیگی کیلئے ماڈلز،چارٹس، نقشوں ،خاکوں اور لیکچرز کے ذریعے تربیت دی جائے گی �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :