Live Updates

اسلام آباد : عمران خان اب قلا بازی خان بن چکے ہیں۔ پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن میں اپنے الزامات کے بر عکس جواب دئے ۔ مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی انکوائری کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 جون 2015 15:03

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جون 2015 ء) : انکوائری کمشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ دھرنا سیاست میں ملک کے خلاف مہم چلانے کی کوشش کی گئی. مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس دھاندلی کے کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں . ڈھائی ماہ پی ٹی آئی نے عدالت کا وقت ضائع کیا، جبکہ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آج بھی با ربا ر اپنا موقف تبدیل کیا ہے اور الزامات کے بر عکس جوابات دئے ہیں .

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران کان اب قلا باز خان بن چکے ہیں . اضافی بیلٹ پیپرز ن لیگ کے کہنے پر نہیں چھاپے گئے. جبکہ ن لیگ نے پی ٹی آئی کی جانب سے عائد کیے جانے والے ہر الزام کو مسترد کیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ بار ہا ہم نے کہا کہ پی ٹی آئی کے الزامات محض الزامات ہی ہیں. طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کمیشن میں پیر زادہ صاحب کے دلائل عمران خان کی سیاست کو پھانسی چڑھا دیں گے. مسلم لیگ ن رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چئیر مین ملک کا وزیر اعظم بننے کے لیے چور دروازہ ڈھونڈ رہے ہیں.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات