سابق کر کٹرز نے دوسرے ٹیسٹ میں شکست کی وجہ حد سے زیادہ دفاعی حکمت عملی کو قرار دیدیا
منگل 30 جون 2015 13:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)سابق کر کٹرز نے سری لنکا کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میں شکست کی وجہ حد سے زیادہ دفاعی حکمت عملی کو قرار دیدیا۔سابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ مشکل حالات سے ثابت قدمی کیساتھ نکلنے کا ہنر سیکھنا ہوگا، ورنہ کارکردگی میں تسلسل کا خواب نہیں دیکھا جاسکتا، ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ وکٹ بچانے کا یہ مطلب نہیں کہ حریف بولرز کو حاوی ہونے کا موقع دیدیا جائے، پاکستان نے پہلی اننگز میں ہی اپنی مہم کمزورکرلی تھی، جے سوریا کا کہنا ہے کہ منفی کرکٹ کی وجہ سے سری لنکا کا کام آسان ہوگیا،میچ کے چوتھے روز مہمان ٹیم 250 سے زائد کا ٹارگٹ دے سکتی تھی لیکن کھلاڑی خول میں بند نظر آئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹرز کے خیال میں کولمبو ٹیسٹ میں حد سے زیادہ دفاعی حکمت عملی پاکستان ٹیم کو لے ڈوبی، رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ مشکل حالات سے ثابت قدمی کیساتھ نکلنے کا ہنر سیکھنا ہوگا، ایک سیشن خراب جانے کا یہ مطلب نہیں کہ دوسرے میں سنبھلنے کے مواقع بھی ضائع کردیے جائیں، گال میں گرین کیپس نے پہلی اننگز میں وکٹیں جلد گنوانے کے بعد مثبت کرکٹ سے برتری حاصل کرلی تھی،اس بار خسارے میں جانے کے بعد تیسرے روز حالات قابو میں تھے لیکن چوتھے دن کے کھیل میں رنز بھی کم بنائے اور وکٹیں زیادہ گنوادیں، کریز پر موجود بیٹسمینوں اور ٹیل انڈرز کو فائٹ کرنا چاہیے تھی، اس طرح کی پرفارمنس سے کارکردگی میں تسلسل کا خواب نہیں دیکھا جاسکتا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.