دہشتگردی کے خلاف جنگ کو سیاسی پیچیدگیوں سے بچایا جائے،کراچی کے تمام مسائل کے ذمہ دارپیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ہے ،عالم اسلام میں پھیلتی ہو ئی دہشتگردی کی لہر تشویشناک ہے، مسلم قائدین سر جوڑ کر بیٹھیں اور بڑھتی ہو ئی دہشتگردی کو روکنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بنائیں

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی وفود سے گفتگو

پیر 29 جون 2015 23:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو سیاسی پیچیدگیوں سے بچایا جائے۔کراچی میں امن کیلئے سیاسی تعاون نا گزیر ہے۔کراچی کے تمام مسائل کے ذمہ دارپپیلز پارٹی اور ایم کیو ایم ہے۔عالم اسلام میں پھیلتی ہو ئی دہشتگردی کی لہر تشویشناک ہے، مسلم قائدین سر جوڑ کر بیٹھیں اور بڑھتی ہو ئی دہشتگردی کو روکنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بنائیں ۔

پیر کو مختلف وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی اخلاقی ساکھ ختم ہو چکی ہے۔کراچی میں ایک ہزار سے زائد شہریوں کے مرنے پر کسی ایک بھی حکومتی عہدیدار کا مستعفی نہ ہونا افسوسناک ہے۔ضرب عضب کی کامیابی کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے۔

(جاری ہے)

ملک دشمن این جی اوز پر پابندی لگنی چاہیئے۔فارن فنڈڈ این جی اوز بیرونی طاقتوں کی آلہ کار بنی ہو ئی ہیں ۔

کراچی کے 230ارب کے کالے دھن میں ملوث شخصیات کو گرفتار کیا جائے ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ملک دشمنوں سے کو ئی رعایت نہیں ہو نی چاہیئے۔غداران پاکستان کی اس ملک میں کو ئی گنجائش نہیں۔ پاکستان کے دشمنوں دوست محب وطن نہیں ہو سکتے۔تمام سیاسی جماعتوں اور قوم نے فوج کو دہشتگردی کے خاتمے کا مینڈیٹ دیا ہے اس لئے تمام سیاسی قوتیں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا ساتھ دیں۔ چیف جسٹس بی بی سی رپورٹ کا از خود نو ٹس لیں ۔ایم کیو ایم مخالف بی بی سی کی رپورٹ کو میڈیا ٹرائل قرار دیکر جان نہیں چھڑائی جاسکتی۔ عالمی برادری بدہوں کی دہشتگردی پر کیوں خاموش ہے۔برمی مسلمانوں کو مہاجر قرار دیکر انہیں قتل کیا جارہا ہے۔