Live Updates

’’میں ریحام خان کی شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتی ‘‘

عمران خان کی بہن علیمہ خان نے ریحام کی آمد کا سننے کے بعد نمل یونیورسٹی کے افطار ڈنر کا بائیکاٹ کر دیا

پیر 29 جون 2015 23:05

’’میں ریحام خان کی شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتی ‘‘

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ’’میں ریحام خان کی شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتی ‘‘تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے ریحام خان کی آمد کا سننے کے بعد نمل یونیورسٹی کے افطار ڈنر کا بائیکاٹ کر دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی بہن علیمہ خان سوموار کے روز مقامی ہوٹل میں نمل یونیورسٹی کیلئے فنڈ ریزنگ کے لیے دیئے جانیوالے افطار ڈنر میں آئی اور تمام انتظامات کا جائزہ لیتی رہی اسی دوران یونیورسٹی انتظامیہ نے انکو بتایا کہ چیئر مین تحر یک انصاف عمران خان کے ساتھ انکی اہلیہ ریحام خان بھی افطار ڈنر میں شر کت کیلئے آرہی ہے جس پر علیمہ خان انتہا ئی غصے میں آگئی اور ’’میں تو ریحام خان کی شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتی ‘‘کے الفاظ بولتے ہوئے عمران خان اور ریحام خان کے آنے سے چند منٹ پہلے ہی وہاں سے واپس چلی گئی اور انتظامیہ تمام کوششوں کے باوجود انکو روکنے میں ناکام رہی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات