Live Updates

عمران خان ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئے

لاہور سے اسلام آباد آتے ہوئے موسم کی خرابی کے باعث عمران خان کاہیلی کاپٹر ہچکولے کھانے لگا،پائلٹ کی جرات مندی سے ہیلی کاپٹر کی کامیاب لینڈنگ اﷲ تعالیٰ نے مجھے نیا پاکستان بنانے کیلئے نئی زندگی دی، تحریک انصاف کے چیئرمین کا واقعے کے بعد ٹویٹ

پیر 29 جون 2015 23:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو عمران خان لاہور سے اسلام آباد واپس آ رہے تھے کہ راستے میں موسم خراب ہونے کے باعث ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی پیدا ہو گئی اور وہ ہچکولے کھانے لگا جس سے ہیلی کاپٹر کا خدشہ پید اہوگیا تاہم پائلٹ نے کمال ہوشیاری اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کو بحفاظت زمین پر اتارلیا اور کامیاب لینڈ نگ سے ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا اور، جس پر عمران خان نے اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اﷲ کا شکر ہے کہ ہیلی کاپٹر بحفاظت لینڈ کر گیا اور حادثے کا شکار ہونے سے بچ گیا ۔

انہوں نے کہاکہ اﷲ تعالیٰ نے مجھے نیا پاکستان بنانے کیلئے نئی زندگی دی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات