پنجاب بھر میں مفت کفن دفن کیلئے شہرخموشاں پراجیکٹ تیار،ملتان‘ سرگودھا اور لاہور میں فیروزپور روڈ پر ماڈل قبرستان کے قیام کے لئے اراضی کی نشاندہی مکمل
ٹال فری ہیلپ لائن کے ذریعے میت قبرستان لے جانے کے لئے خصوصی گاڑی گھرتک پہنچ جائے گی، ورثاء کو قبرستان لانے اورلیجانے کے لئے خصوصی شٹل سروس بھی میسر ہو گی،بیرون ملک سے آنے والے رشتہ داروں کے انتظار میں میت کو سردخانے میں محفوظ رکھا جا سکے گا
پیر 29 جون 2015 23:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لااینڈ آرڈر چیف منسٹرآفس غریب خاندانوں کو کفن دفن کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ’’شہرخموشاں‘‘ پراجیکٹ شروع کر رہا ہے۔ شہرخموشاں پراجیکٹ پر متعلقہ ضلع میں ضلعی حکومت کے زیراہتمام عمل درآمد ہو گا۔ باقاعدہ منصوبے کے تحت ڈیزائن کردہ ماڈل قبرستانوں میں ٹال فری ہیلپ لائن کے ذریعے تابوت لے جانے والی گاڑیاں ‘ پسماندگان یا ورثاء کو قبرستان لے جانے اور لانے کے لئے شٹل سروس‘ میت کو نہلانے کے انتظامات‘ نماز جنازہ اور بیرون ملک سے آنے والے رشتہ داروں کے انتظار میں میت کو سردخانے میں محفوظ رکھنے جیسی سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔
لاہور میں فیروزپور روڈ پر موضع رکھ چیڈو میں ماڈل قبرستان کے لئے اراضی کی نشاندہی ہو چکی ہے۔(جاری ہے)
اسی طرح ملتان اور سرگودھا میں بھی ماڈل قبرستان کے لئے اراضی کی نشاندہی کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مشیروزیراعلیٰ خواجہ احمد حسان کی چیئرمین شپ میں ماڈل قبرستان عملدرآمد کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ نمائندہ کمشنرآفس‘ ڈی سی او لاہور‘ اے سی ماڈل ٹاؤن‘ ای ڈی او (ایم ایس)‘ اے ڈی سی (آر) نے اراضی کی نشاندہی میں نمایاں کردار ادا کیاہے۔
ماڈل قبرستان ’’شہرخموشاں پراجیکٹ‘‘ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لا اینڈ آرڈر (ایس ایم یو)‘ کمشنر آفس اور ڈی سی او آفس کے اشتراک سے قابل عمل تجاویز کے معیار (ایس او پی) کا تعین کیا ہے۔عوام کے لئے شہرخموشاں پراجیکٹ کے آغاز سے کفن دفن کے طویل اور دشوار مراحل کا خاتمہ ہو گا اور دکھ اور کرب کے لمحات میں پنجاب کے شہری اپنی حکومت کوساتھ ساتھ پائیں گے۔ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لااینڈ آرڈر نے لاہور میں ماڈل قبرستان شہرخموشاں کے قیام کے لئے مخیرحضرات بالخصوص تابوت لے جانے والی دو گاڑیاں دینے پر صوفی گروپ آف کمپنیز اور تابوت لے جانے والی ایک گاڑی دینے پر ماسٹرپینٹس کو سراہا ہے۔ ان گاڑیوں پر میت کو بلامعاوضہ گھر سے قبرستان تک منتقل کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.