سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم اور ایف آئی اے عمران فاروق قتل کیس کے مرکز ی ملزمان سے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کرینگی

پیر 29 جون 2015 22:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پاکستان آنے والی سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم ایف آئی اے کے ساتھ مل کر آج مرکز ی ملزمان معظم علی، کاشف اور محسن علی سے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کرے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کیس کی تحقیقات کیلئے لندن سے اسلام آباد پہنچنے والی میٹروپولیٹن پولیس (کل) منگل کو مرکزی ملزمان معظم علی، محسن علی اور کاشف اور خالد شمیم سے عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں تحقیقات کرے گی اور ان کے بیانات بھی ریکارڈ کرے گی۔

اس موقع پر ایف آئی اے کی ٹیم بھی ان کے ہمراہ ہو گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سکاٹ لینڈ یارڈ کی دو رکنی ٹیم اسلام آباد پہنچی تھی۔ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما عمران فاروق قتل کو 16ستمبر 2010 کو لندن میں گرین لین کے علاقے میں اس وقت قتل کیا گیا تھا جب وہ کام سے گھر کی طرف آ رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :