`پچاس ارب روپے کی خطیر رقم سے تیار ہونے والا میٹرو بس منصوبہ اپنی افادیت کھونے لگا
24اسٹیشنوں پر بننے والے بیت الخلاء سے پانی اور نلکے غائب ،سیکورٹی کے انتظامات نہ ہونے کے باعث دہشتگردوں کو دہشتگردی کرنے کی کھلی چھٹی`
پیر 29 جون 2015 22:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پچاس ارب روپے کی خطیر رقم سے تیار ہونے والا میٹرو بس منصوبہ اپنی افادیت کھونے لگا ہے،جڑواں شہروں کیلئے شروع کیا جائے والا میٹرو بس منصوبہ تھوڑی سی بارش کے بعد چند گھنٹوں کیلئے بند ہوگیا،24اسٹیشنوں پر بننے والے بیت الخلاء سے پانی اور نلکے غائب ہوگئے،سیکورٹی کے انتظامات نہ ہونے کے باعث دہشتگردوں کو دہشتگردی کرنے کی کھلی چھٹی دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کیلئے شروع کیا جانے والا منصوبہ میٹرو بس سروس ناقص منصوبہ بندی اورمؤثر حکمت عملی نہ ہونے کے باعث اپنی افادیت کھوتا جارہا ہے،چند روز قبل جڑواں شہروں میں ہونے والی بارش کے بعد میٹرو کے24میں سے چودہ اسٹیشن ایسے تھے کہ جنکے داخلی اور خارجی راستوں کی عام اور الیکٹرک سیڑھیوں پر پانی چڑھ جانے کے باعث مسافر میٹرو اسٹیشن میں کئی گھنٹے داخل نہ ہوسکے جبکہ اسی طرح ان اسٹیشنوں پر بنے ہوئے بیت الخلاء میں پہلے دن سے پانی کی عدم دستیابی کے باعث مسا فروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جسکے بعد اب ان بیت الخلاء سے سیکورٹی نہ ہونے کے باعث نلکے اور پانی کے پائپ بھی چوری ہوگئے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.