` دارالحکومت میں سستے بازاروں کا انعقاد نہ ہونے سے شہری اتوار بازار سے مہنگی اور گلی سڑی اشیاء خریدنے پر مجبور
سی ڈی اے اہلکا ر وں نے سٹال ہولڈروں سے بھتہ وصول کرکے مجرمانہ خاموشی اختیار کر لی
پیر 29 جون 2015 22:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)وفاقی دارالحکومت میں رمضان المبارک کی آمد کے بعد سستے بازاروں کا انعقاد نہ ہونے کے باعث،شہری سی ڈی اے کے اتوار بازار سے مہنگی اور گلی سڑی اشیاء خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔سی ڈی اے بازاروں کا انتظام ڈسٹرکٹ میونسپل ایڈمنسٹریشن(ڈی ایم اے) سے لیکر شعبہ سیکورٹی کو دینے سے بازاروں کے حالات بدترین ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ہر سال رمضان المبارک کی آمد پر شہر بھر میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کم وبیش چھ سستے بازار مختلف سیکٹروں میں لگائے جاتے ہیں تاہم سیکورٹی وجوہات کی بناء پر اس سال ان بازاروں کا انعقاد ممکن نہ ہوسکا اور شہری سی ڈی اے کی جانب سے لگائے جانے والے سستے اور ہفتہ وار بازار سے اشیاء خوردونوش خریدنے پر مجبور دکھائی دیتے ہیں اور یہ صورت حال اس وقت نہایت بدترین ہوجاتی ہے جب کم آمدن والے یہ شہری سی ڈی اے کے بازاروں پشاور موڑ اور آبپارہ کا رخ کرتے ہیں تو مہنگے داموں پر گلی سڑی اور زائد المعیاد اشیاء سرے عام فروخت کی جارہی ہوتی ہیں جبکہ ان بازاروں میں سی ڈی اے کا کوئی نمائندہ پہلے تو موجود ہی نہیں ہوتا اور اگر کوئی سی ڈی اے کا نمائندہ بازار میں موجود بھی ہوتو وہ سٹال ہولڈروں سے اپنا مبینہ بھتہ وصول کرکے مجرمانہ خاموشی اختیار کئے رکھتا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
اینٹی کرپشن عدالت نے پرویزالٰہی اورمحمد خان بھٹی کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 4اپریل کو طلب کرلیا
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.