سندھ ہائی کورٹ کے کورنگی میں مسلم آبادی میں کھولے جانے والا شراب خانے کو بند کرنے کے احکامات
پیر 29 جون 2015 22:20
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے مسلمانوں کی آبادی میں کھولے جانے والے شراب خانے کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم صادر کردیا۔ کورنگی 48-C مسلمانوں کی آبادی میں شراب خانہ کھولے جانے پر پوری آبادی میں سخت اشتعال تھا۔ جماعت اسلامی نے شراب خانہ کھولے جانے پر سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کا علاقے کی عوام کا زبردست خیرمقدم۔
مسلم آبادیوں میں شراب خانے کسی قیمت برداشت نہیں کریں گے۔ محمد اسلام کی علاقے کی عوام کو مبارکباد۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی 48-C میں مسلمانوں کی آبادی میں محکمہ سندھ ایکسائز کے افسران کی ملی بھگت سے شراب خانہ کھول دیا گیا۔ شراب خانے میں مسلمان نوجوانوں کو کھلے عام شراب فروخت کی جارہی تھی۔(جاری ہے)
جس کا علاقہ کی عوام نے سخت احتجاج کیا اور 48-C کے وفد نے جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے دفتر میں امیر جماعت اسلامی محمد اسلام سے ملاقات کی۔
جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے امیر محمد اسلام نے فوری طور پر امیر زون کورنگی غربی سید آصف علی اور نائب امیر منصور فیروز کو شراب خانہ بند کرائے جانے کے لئے قانونی چارہ جوئی کی ہدایت کی۔ جس پر جماعت اسلامی کی جانب سے ہائی کورٹ میں شراب خانے کے خلاف پٹیشن دائر کی گئی۔ جماعت اسلامی کی پٹیشن اور ان کے اعتراضات کو قبول کرتے ہوئے عدالت عالیہ نے فوری طور پر مسلم آبادی میں کھولے جانے والے شراب خانے کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات صادر فرمادیے۔ جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے امیر محمد اسلام، امیر زون کورنگی غربی سید آصف علی، نائب امیر منصور فیروز نے سندھ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے اسے عوام کی فتح قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورنگی نمبر 4 پر بھی غیر قانونی شراب خانہ قائم ہے اور یہاں مسلمان نوجوانوں کو بے راہ روی کا شکار کیا جارہا ہے اور کھلے عام شراب فروخت کی جارہی ہے۔ جماعت اسلامی کورنگی نمبر 4 کے شراب خانے کے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کرے گی اور ہم مسلمانوں کے علاقوں میں کسی قیمت پر شراب خانے برداشت نہیں کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.