چھیپا ‘ ایدھی اور سول ڈیفنس کو گجراتی سرکار کا خراج تحسین

فلاحی ادارے خدمات انجام نہ دیتے تو ہیٹ اسٹروک ہلاکتوں میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا،کمشنر کراچی

پیر 29 جون 2015 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی‘ حاجی حنیف طیب ‘ عزیز میمن ‘ صدیق پولانی ‘ یحییٰ پولانی ‘ اقبال ساند ‘ گجراتی قومی موومنٹ کے رہنما گجراتی سرکار امیر سولنگی المعروف سورٹھ ویر اور دیگر سیاسی ‘ سماجی و کمیونٹی رہنماؤں نے شہر میں گرمی کی شدت اور بجلی کی عدم دستیابی ولوڈشیڈنگ کے باعث ’’ہیٹ اسٹروک ‘‘ کا شکار مریضوں کی بروقت اسپتال منتقلی کے ذریعے ہزاروں افراد کی جانیں بچانے پر اقبال چاند کی قیادت میں فلاحی خدمات انجام دینے والے سول ڈیفنس کے عہدیداران و کارکنان اور ایدھی و چھیپا کے رضاکاروں کوخراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گجراتی سرکار نے کہا کہ اگر ایدھی و چھیپا کی ایمبولینس سروس مریضوں کی بروقت اسپتال منتقلی کو یقینی نہیں بناتی اورسول ڈیفنس کے عہدیداران و اہلکار مختلف اسپتالوں میں ڈاکٹرز و طبی عملے کے ہمراہ اپنی خدمات انجام نہ دیتے تو حکومتی نا اہلی و غفلت اور کے الیکٹرک کی بے حسی کے باعث ’’ہیٹ اسٹروک‘‘ سے ہونے والی ہلاکتوں میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا کیونکہ پاکستان کا تجارتی و صنعتی حب کراچی آج تک سرکاری ایمبولینس سروس اور سرکاری سطح پر فلاحی و امدادی سرگرمیاں انجام دینے والے رضاکاروں تک سے محروم ہے ۔

متعلقہ عنوان :