گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ مسائل کی وجہ ہے، کے الیکٹرک

بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث مجبوراً چند مستثنیٰ فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، ترجمان

پیر 29 جون 2015 22:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) کے الیکٹرک کی انتظامیہ نے اپنے صارفین سے گزارش کی ہے کہ وہ گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ کی بنا پر غیر ضروری آلات کے استعمال سے گریز کریں۔یہ درخواست کے الیکٹرک کی جانب سے پریس کو جاری کردہ ایک بیان میں کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ بیان کے مطابق اس وقت شہر میں بجلی کی اوسط طلب 3000میگاواٹ سے بھی زیادہ ریکارڈ کی جا رہی ہے جبکہ تیکنکی خرابیوں کے باعث نہ صرف یہ کہ کینپ سے بھی بجلی کی فراہم بند ہے بلکہ گیس کے پریشر میں کمی کے باعث بعض پلانٹس بھی اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ بجلی پیدا نہیں کر پارہے ہیں لہٰذا بجلی کی طلب اور پیداواور میں فرق بڑھ گیا ہے۔

کے الیکٹرک نے اپنے صارفین سے درخواست کی ہے کہ غیر ضروری آلات سے استعمال سے گریز کریں اور بجلی کے زیاں سے حتی الامکان بچیں۔ کے الیکٹرک کے ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ جو علاقے لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ تھے ان علاقوں کے محض چند فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے تمام علاقوں میں نہیں اوراس کا مقصد تمام شہر میں بجلی کی فراہمی کو متوازن بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :