تابش گوہر اب بھی کے الیکٹرک کے چیئرمین ہیں، کے الیکٹرک

استعفیٰ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، کمپنی سیکرٹری

پیر 29 جون 2015 22:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) کے الیکٹرک نے اپنے چیئرمین تابش گوہر کے استعفیٰ کے حوالے سے میڈیا میں گردش کرنے والی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناب تابش گوہر اب بھی ادارے کے چیرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پریس کو جاری کردہ ایک بیان میں کے الیکٹرک کے سیکریٹری رضوان ڈالیا نے واضح کیا کہ تابش گوہر کے استعفیٰ کی خبریں بالکل غلط اور بے بنیاد ہیں۔