کراچی میں شدید گرمی کے باعث مسلمانوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر علامہ محمد الیاس قادری کا اظہار تعزیت

پیر 29 جون 2015 21:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے بانی علامہ محمد الیاس عطار قادری نے حالیہ شدید گرمی سے مسلمانوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ہے ۔اس موقع پر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں دعا کا سلسلہ ہواجس میں مرحومین کی مغفرت لواحقین کیلئے صبر اور بیمار مسلمانوں کی جلد صحت یابی کی خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :