کے الیکٹرک نے صرف کراچی سے پیسہ کمایا، بجلی کی پیداوار پر توجہ نہیں دی

وزیر اعلیٰ سندھ کا کے الیکٹرک کی کارکردگی پرنیپرا کی جاری کردہ رپورٹ پر رد عمل کا اظہار

پیر 29 جون 2015 21:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے صرف کراچی سے پیسہ کمایا، بجلی کی پیداوار پر توجہ نہیں دی ۔

(جاری ہے)

پیر کو نیپرا کی طرف سے کے الیکٹرک کی کارکردگی پر جاری کردہ رپورٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے کہا کہ نیپرا نے بھی کے الیکٹرک کی نا اہلی کی رپورٹ جاری کر دی ہے جب ہم اس کی کارکردگی کو خراب کہتے تھے تو ہم پر تنقید کی جاتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے بجلی کی پیداوار پر توجہ نہیں دی، اس نے صرف کراچی سے پیسہ کمایا ہے اور بجلی کی تقسیم کے نظام کو بھی ٹھیک نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :