ڈپٹی کمشنرز ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی سخت کریں کسی کو معاف نہ کریں کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی

پیر 29 جون 2015 21:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی ہدایت پر ناجائز منافع خوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔ جمعہ ، ہفتہ اور اتوارکو ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی میں 11 گراں فروشوں کو کاررائی کر کے جیل بھیج دیا گیا ،مجموعی طور پر469دکانداروں کے چالان کئے گئے جس میں8 لاکھ 4ہزارروپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

کسی کو معاف نہ کریں یقینی بنائیں کہ ہر دکاندار سرکاری قیمتوں کی کریا نہ اور فروٹس کی ہر روز جاری ہونے والی فہرستوں کو نمایاں طور آویزاں کریں جو فہرست آویزاں نہ کرے ان کے خلاف بھی پرائس ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

گراں فروشی کے خلاف مہم میں کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ناجائز منافع خوروں کو عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی ،گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں اورملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جا ری رہیگا جب تک کہ عوام کو سرکاری ریٹ کے مطابق اشیا ء کی فروخت کو یقینی نہیں بنالیتے۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ سبزیوں کی مصنوعی قلت اور گرانفروشی کو روکنے کے سلسلے میں سبزی منڈی اور پھل منڈی میں رات نیلامی کے اوقات میں انتظامی افسران کی مستقل ڈیوٹی لگادی گئی ہے جسکے نتیجے میں سبزیوں کی قیمتیں بتد ریج نیچے آتی جا رہی ہیں اور یہ عمل مسلسل جا ری رہیگاتا کہ حکومت کی ہدایت پر عوام کو زیا دہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :