حکومت روزہ داروں کوکسی بھی قسم کاکوئی ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ، سردار گلاب خان دوتانی

پیر 29 جون 2015 21:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء )دوتانی قومی اتحاد کے سربراہ و بانی سردار گلاب خان دوتانی نے رمضان المبارک میں بجلی کی جان لیوالوڈشیڈنگ اور مہنگائی کاجن بے قابوہونے پر شدیدتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت روزہ داروں کوکسی بھی قسم کاکوئی ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ایک طرف ناجائزمنافع خوروں،ذخیرہ اندوزوں اور کرپٹ مافیانے 18کروڑ عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے تودوسری جانب لوڈشیڈنگ نے رہی سہی کسر پوری کردی ہے بجلی فراہم کرنے کی بجائے حکومت تشہیری مہم پرقومی خزانے سے کروڑوں روپے خرچ کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہونے گزشتہ روز ایک افطار ڈنر کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ملک حکمرانوں کی عاقبت نااندیشی کی بدولت مسائلستان بن چکا ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ روزہ داروں کوریلیف دینے کی خاطر ماہ رمضان کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ میں خاطرخواہ کمی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کوکنٹرول میں رکھاجائے انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے رمضان سستے بازاروں میں ناقص اشیاء خوردونوش کی فروخت قابل افسوس ہے حکومتی اقدامات محض کاغذتک محدودہوکر رہ گئے ہیں رمضان بازاروں میں سرکاری نرخوں پرسختی سے عمل درآمدکروایاجائے اور وہاں معیاری اور وافرمقدار میں ضروریات زندگی کی اشیاء کی فراہمی کویقینی بنایاجائے۔