آصف علی زرداری کا سابق وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

پیر 29 جون 2015 21:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سید مہدی شاہ کے والد کا انتقال اتوار کے روز ہوا۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ انہیں سید مہدی شاہ کے والد کے انتقال کی خبر سن کر انتہائی رنج و غم ہوا ہے۔ والد کا انتقال ایک عظیم صدمہ ہے اور اس موقع پر ان کی ساری دعائیں اور نیک خواہشات غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :