ہنگو،چارروزگزرنے کے باوجودبجلی کی لائنیں ٹھیک نہ ہوسکیں،تحصیل ٹل کے تمام علاقے بجلی سے محروم

اکثر علاقوں میں پانی کی شدید قلت، شدید ترین گرمی میں عوام روزہ دار اور گھریلو خواتین مشکلات کاشکار، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

پیر 29 جون 2015 20:55

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) رمضان المبارک میں تحصیل ٹل کے تمام علاقے بجلی سے محروم ،چار دن پہلے تیز آندھی کے باعث مین سپلائی لائن کو ہونے والے نقصان کو پیسکو انتطامیہ تاحال ٹھیک کرنے میں ناکام، چار دن سے عوام بجلی کو ترس رہے ہیں، اکثر علاقوں میں پانی کی شدید قلت، شدید ترین گرمی میں عوام روزہ دار اور گھریلوں خواتین کے مشکلات برداشت سے باہر ہو گئی، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، پیسکو کا ٹیکنیکل سٹاف نقص کو دور کرنے کے لئے دن رات کام کر رہا ہے کل تک بجلی کی سپلائی کو بحال کر دیں گے، ترجمان واپڈہ پیسکو حیات وزیر بنگش۔

تفصیلات کے مطابق چار روز قبل ضلع ہنگو کے تحصیل ٹل کو بجلی سپلائی کرنے والے مین ٹرانسمیشن لائن کو شدید آندھی اور طوفان کی وجہ سے نا قابل تلافی نقصان پہنچا تھا جس کے بدولت تحصیل ٹل کے تمام علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے چار دن گزر جانے کے باؤجود تحصیل ٹل کے تمام علاقے بجلی کی بنیادی سہولت سے محروم ہے۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے رمضمان المبارک میں روزہ داروں اور گھریلوں خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،سخت ترین گرمی کی وجہ سے خواتین ،بچوں،بوڑھوں اور مریضوں کا جینا محال ہو چکا ہے جبکہ ہسپتالوں میں موجود ادویات کی بھی خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔

عوامی حلقوں نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔دوسری طرف پیسکو کے ترجمان حیات وزیر بنگش نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں عوام کے مشکلات کا احساس ہے ہنگامی بنیادوں پر ٹیکنیکل سٹاف اور ٹرانسمیشن لائن کی بحالی کے لئے کام کر رہا ہے ۔ہماری کوشش ہے کہ کل تک ٹرانسمیشن لائن بحال ہو جائے اور عوام کو بجلی کی فراہمی شروع کر دیں۔

متعلقہ عنوان :