حکومت پیڑولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافہ کرنے سے باز رہے ،عوام پہلے ہی مہنگائی ، بیروزگاری اور لو ڈشیڈنگ سے
تنگ آچکے ہیں ، بجٹ کے بعد منی بجٹو ں کا سلسلہ بند ہو نا چاہیے،حکمرانو ں کی ناقص پالیسیو ں اور عوام دشمن فیصلے عوام میں حکومت کے خلاف نفرت پیدا کر رہے ہیں ، ظالم حکمرانو ں کو عوام کی تکلیف سے کو ئی سروکار نہیں ہے ،حکمران عوام کی بد دعاؤں اور اﷲ کے عذاب سے ڈریں ، لو ڈ شیڈ نگ کی وجہ سے کراچی اور اندرونِ سند ھ سینکڑ وں افراد کی ہلا کتیں لمحہ فکریہ ہے اپوزیشن لیڈر پنجا ب اسمبلی میا ں محمود الرشید کی مختلف وفو د سے گفتگو
پیر 29 جون 2015 20:49
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) اپوزیشن لیڈر پنجا ب اسمبلی میا ں محمود الرشید نے کہا کہ حکومت پیڑولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافہ کرنے سے باز رہے عوام پہلے ہی مہنگائی ، بیروزگاری اور لو ڈشیڈنگ سے تنگ آچکے ہیں ، بجٹ کے بعد منی بجٹو ں کا سلسلہ بند ہو نا چاہیے زخیرہ اندوز اور انتظا میہ ملی بھگت سے عوام کو دونو ں ہا تھو ں سے لوٹ رہے ہیں جب کہ حکومتی درباری جھو ٹی تعریفو ں کے راگ الاپنے میں مصروف ہیں ، ملک میں پہلے ہی مہنگا ئی کا طوفان برپا ہے اوپر سے نااہل حکمرانو ں کی ناقص پالیسیو ں اور عوام دشمن فیصلے عوام میں حکومت کے خلاف نفرت پیدا کر رہے ہیں ،جب سے یہ نااہل حکمران اقتدار پر قابض ہو ئے ہیں اُس دن سے عوام کا سکھ چین ختم ہوگیا ہے ۔
وہ پیر کو اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔(جاری ہے)
اپو زیشن لیڈر پنجا ب اسمبلی میا ں محمود الرشید نے کہا کہ پیٹر ولیم مصنو عات کی قیمتو ں میں اضافے کاحکومتی اقدام عوام کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہو گا پیٹر ولیم مصنو عا ت کی قیمتو ں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفا ن آجائے گا ، عوام رمضا ن المبا رک کے مہینے میں بھی بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ اور مہنگا ئی کے بد ولت خوار ہو رہے ہیں ۔
انہو ں نے کہا کہ حکمرانو ں کے پاس کو ئی پائید ار حکمت عملی اور مصنو بہ بندی نہیں ہے صرف فو ٹو سیشن اور دعوؤں سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنانا پڑے گی لو گ دو وقت کی روٹی کو تر س رہے ہیں جبکہ ظالم حکمرانو ں کو عوام کی تکلیف سے کو ئی سروکار نہیں ہے حکمران عوام کی بد دعاؤں اور اﷲ کے عذاب سے ڈریں ۔ انہو ں نے کہا کہ لو ڈ شیڈ نگ کی وجہ سے کراچی اور اندرونِ سند ھ سینکڑ وں افراد کی ہلا کتیں لمحہ فکریہ ہے جس کا حکمرانو ں کو جو اب دینا ہو گا ،عوام کو اُن کی بنیا دی حقو ق اور سہولتیں فراہم کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے اور اگر وہ اسے پورا نہیں کر سکتے تو انہیں اقتدار میں بیٹھنے کا کو ئی حق نہیں ہے انہیں فوراََ اقتدار سے علیحدہ ہو جا نا چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.