وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت امن وامان کے حوالے سے 3گھنٹے طویل اجلاس

اتحاد،ایمان اور تنظیم :قائداعظم کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی تلقین

پیر 29 جون 2015 20:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی زیرصدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال ، پنجاب پولیس اینٹی گریٹڈ کمانڈ، کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سنٹر کے قیام کے منصوبے اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشت گردی کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس3 گھنٹے سے زائد جاری رہا ،اجلاس کے دوران صوبے میں امن عامہ کی فضاء کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تفصیلی غوروغوص کیا گیااورکئی اہم فیصلے کیے گئے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ وقت مشکل ہے تاہم وہی قومیں سرخرو ہوتی ہیں جو کٹھن وقت میں ثابت قدم رہتی ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ وقت قائد اعظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں اتحاد،ایمان اور تنظیم پر عمل پیرا ہونے کا ہے کیونکہ ملک کو اس وقت اتفاق اوربھائی چارے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :