ضرب عضب کی کامیابی ملک میں امن کی ضمانت ہے،مفتی لیاقت رضوی
پاکستان تاریخ کے فیصلہ کن دور سے گزر رہا ہے، دشمن قوتیں ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں بی بی سی کی رپورٹ پر ایم کیو ایم کیخلاف قانونی کارروائی کرنا حکومت کا فرض ہے، اجتماع سے خطاب
پیر 29 جون 2015 20:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پاکستان سُنّی تحریک کے ڈویژنل صدرمفتی لیاقت علی رضوی نے کہاہے کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی ملک میں امن کی ضمانت ہے۔ پاکستان تاریخ کے فیصلہ کن دور سے گزر رہا ہے۔آپریشن ضرب عضب سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر دشمن قوتیں ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں ، ملک دشمن عناصرکا گھیرا تنگ کرکے ہی دہشتگردی کیخلاف جنگ کو کامیابی سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ پر ایم کیو ایم کیخلاف قانونی کاروائی کرنا حکومت کا فرض ہے۔ملک سے غداری کرنے والوں کونشانِ عبرت بنایاجائے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے جامعہ غوثیہ ملپورمیں طلباء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کاکہناتھاکہ عالمی طاقتیں کراچی میں سول وار کروانا چاہتی ہیں ۔(جاری ہے)
بھارت نے ہمیشہ پا کستان کے اندر مداخلت کرتے ہوئے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے،پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ عالمی برادری کے سامنے اٹھایا جائے۔
قوم متحد ہو کر بھارت کے عزائم ناکام بنا دے۔ مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ نے رمضان میں عوامی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔لو ڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے جنگی بنیادو ں پر کام کرنا ہو گا ۔ کرپٹ سیاستدان جمہوریت کی ناکامی کے ذمہ دار ہیں ۔کرپشن کرنے والوں کو سیاست بدر کرنا ہو گا۔`متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.