اسلام آباد کی 37 زکوة کونسلوں میں کرپشن ،چیئرمینوں کا آڈٹ کرانے سے انکار

ایک سال میں ان کونسلوں کو 31 لاکھ روپے فراہم کیے گئے، پانچ بنیادی ہیلتھ سینٹرز کا بھی آڈٹ حکام کو ریکارڈ فراہم کرنے سے انکار

پیر 29 جون 2015 20:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) وفاقی دارالحکومت کے 37 لوکل زکوة کونسلوں میں 45 لاکھ کی کرپشن کا نیا سکینڈل سامنے آگیاہے۔ چیئرمینوں نے کرپشن کا آڈٹ کرانے سے انکار کردیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کی 37 لوکل زکوة کونسلوں نے مالی حسابات کا آڈٹ کرانے سے انکار کر دیا ہے ایک سال میں ان کونسلوں کو 31 لاکھ روپے فراہم کئے گئے تھے وفاقی دارالحکومت کے پانچ بنیادی ہیلتھ سینٹرز نے بھی آڈٹ حکام کو ریکارڈ فراہم کرنے سے انکارکردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2014 ء کی حالیہ رپورٹ کے مطابق لوکل زکوة کونسل قادر بخش دھلائل جنگ سیداں‘ لوئی بھیر‘ ملیوٹ‘ نون جنگ سیداں ‘ پگ بھگوال موہراہ چراہ رارش‘ نوگزی‘ جی سیون ‘ جی سکس ‘ جی سکس تھری‘ جی سیون ون‘ جی ایٹ ‘ جی نائن‘ جی نائن ون‘ ایف سکس تھری‘ ایف سکس ون‘ سبحان سیداں ‘ پنڈ بھگوال ‘ پنڈ بھگوال مشرقی ‘ ملپور‘ ملیان‘ پھلگراں‘ کجتاہ‘ ہرنو‘ ایف ایٹ تھری‘ ایف سیون ٹو اور چٹھہ بختاور شامل ہیں ان کو تیس لاکھ 99 ہزار روپے زکوة کی رقم فراہم کی گئی تاکہ مقامی غریب افراد کی کفالت زکوة کی ادائیگی سے کی جائے۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت کے پانچ بنیادی ہیلتھ یونٹس جو زکوة فنڈز سے چل رہے ہیں نے بھی آڈٹ حکام کو ریکارڈ فراہم نہیں کیا ان میں کوٹ ہتھیال ‘ جھنگی سیداں‘ ترلائی قلاں ‘ چراہ خاص‘ تمیر ٹو شامل ہیں ان کو سالانہ پندرہ لاکھ کی گرانٹ دی گئی تھی کو ملنے والی دستاویزات کی روشنی میں مقامی انتظامیہ کو موقف کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا۔

متعلقہ عنوان :