ایف بی آر انکم ٹیکس نو ٹسوں پر بار کوڈ لگائے گا، نوٹس جعلی ہونے پر شکایت کی جا سکے گی

پیر 29 جون 2015 19:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے یکم جو لائی 2015ء سے انکم ٹیکس کے تمام نوٹس کمپو ٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ تمام نوٹس بار کوڈڈ ہوں گے اور ان کے اصلی ہونے کی تصدیق کی جا سکے گی۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے اعلا میے کے مطابق ٹیکس گزاران انکم ٹیکس نو ٹس ملنے کی صورت میں اس کے اصلی ہونے کی تصدیق کے لیے ایف بی آر کے پورٹل https://e.fbr.gov.pk/کو وزٹ کر سکتے ہیں جہاں پر Help & Support مینیو پر کلک کرنے کے بعد Online Notice Verification کو منتخب کریں اور Bar Code کے نیچے دیے گئے نمبرز کو دیے گئے خانے میں ٹائپ کر کے سرچ کا بٹن دبائیں۔

نوٹس اصلی نہ ہونے کی صورت میں Invalid Bar Code کا پیغام آ جائے گا یا غلط ڈیٹا سامنے آ جائے گا۔نوٹس اصلی ہونے کی صورت میں صحیح ڈیٹا سامنے آ جائے گا۔نوٹس غلط ہونے کی صورت میں ٹیکس گزاران اپنے متعلقہ ریجنل ٹیکس دفتر میں اس کی شکایت درج کرائیں اگر داد رسی نہ ہو تو ابف بی آر ایکٹ کی سیکشن 7 کے تحت مندرجہ بالا شکایت بذریعہ ڈاک یا ای میل ندیم ڈار، ممبر فیٹ، ایف بی آر ہاؤس، کانسٹی ٹیوشن ایونیو، اسلام آباد۔ای میل [email protected] پر بھی ارسال کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :