اگر مجھے ہٹایا گیا تو کراچی کے ہر گلی کوچے میں جنگ ہوگی: الطاف حسین

muhammad ali محمد علی پیر 29 جون 2015 19:55

اگر مجھے ہٹایا گیا تو کراچی کے ہر گلی کوچے میں جنگ ہوگی: الطاف حسین

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جون 2015 ء) الطاف حسین کا کہنا ہے کہ اگر انہیں ہٹایا گیا تو کراچی کے ہر گلی کوچے میں جنگ ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو ملک دشمن جماعت کہا جارہا ہے، جو لوگ ایم کیوایم پر ملک دشمن جماعت ہونے کا الزام لگارہے ہیں وہ خود بیرونی ایجنٹ ہیں۔

(جاری ہے)

الطاف حسین کا کہنا ہے کہ مائنس الطاف حسین پر بہت تیزی سے کام ہورہا ہے، جو لوگ اس کوشش میں ملوث ہیں وہ یہ یاد رکھیں کہ اگر انہیں ہٹایا گیا تو کراچی کے ہر گلی کوچے میں جنگ ہوگی۔ اگر انہوں نے ایم کیو ایم کی قیادت چھوڑ دی تو یہ مجمع ٹکڑوں میں تقسیم ہوجائے گا۔