قومی وطن پارٹی کی خیبر پختونخواہ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے معاملات جلد طے پاجائیں گے: پرویز خٹک

muhammad ali محمد علی پیر 29 جون 2015 19:12

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جون 2015 ء) وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ قومی وطن پارٹی کی خیبر پختونخواہ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے معاملات جلد طے پاجائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے قومی وطن پارٹی کیساتھ بات چیت جاری ہے اور اس سلسلے میں جلد ہی معاملات طے پاجائیں گے۔