رمضان المبارک کے دوران میٹرو بس سروس کے ذریعہ سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں اضافہ

بعض شہریوں کی میٹرو سروس کو رات کے بارہ بجے تک توسیع دینے کی اپیل

پیر 29 جون 2015 18:43

رمضان المبارک کے دوران میٹرو بس سروس کے ذریعہ سفر کرنے والے مسافروں ..

اسلام آباد ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) رمضان المبارک کے دوران میٹرو بس سروس کے ذریعہ سفر کرنے والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، لوگ سخت گرمی سے بچنے کیلئے جلد دفاتر اور اپنے کام کی جگہوں پر پہنچنے کیلئے میٹرو بس سروس کے ذریعہ سفر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ بعض شہریوں نے میٹروسروس کورات کے بارہ بجے تک توسیع دینے کی اپیل بھی کی ہے ۔

ایک مسافر صابر حسین نے بتایا کہ وہ روزانہ راولپنڈی سے اسلام آباد سفر کرتا ہے اور میٹرو بس سٹیشن اور بس کے اندر مسلسل رش ہے۔ ایک اور مسافر چوہدری قاسم نے کہا کہ میٹرو شہریوں کیلئے ایک بڑا تحفہ ہے۔ اس نے بتایا کہ قبل ازیں وہ اپنے دفتر پہنچنے کیلئے بڑی دیر تک سخت گرمی میں کھڑا رہتا تھا تاہم میٹرو نے یہ کلچر تبدیل کیا ہے اور لوگ آرام دہ سفر کے ذریعہ اپنی منزل مقصود پر بآسانی پہنچ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک اور شہری حافظ انوارالحق نے کہا کہ میٹرو بس نے زندگی آسان بنا دی ہے تاہم اس نے مطالبہ کیا کہ میٹرو بس کے اوقات میں توسیع کی جانی چاہئے۔احسان اللہ خان مہمند نے اس ضمن میں بتایا کہ میٹروسروس کورات کے بارہ بجے تک توسیع دینے کی ضرورت ہے کیونکہ اسلام آباد میں بعض نجی دفاتربالخصوص اخبارات اورمیڈیا ہاوسسز کے اوقات کار رات گئے تک کیلئے ہوتے ہیں اسلئے سروس میں توسیع سے کارکنوں کو اپنے گھروں تک پہنچنے میں آسانی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :