فلسطینی خاتون نے اسرائیلی خاتون سیکورٹی اہلکار کو چاقو مار کر زخمی کر دیا

پیر 29 جون 2015 18:40

فلسطینی خاتون نے اسرائیلی خاتون سیکورٹی اہلکار کو چاقو مار کر زخمی ..

مقبوضہ بیت المقدس ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) فلسطینی خاتون نے مغربی کنارہ اور مقبوضہ بیت المقدس کے درمیانی شہر بیت اللحم میں چیک پوائنٹ پر اسرائیلی خاتون سیکورٹی اہلکار کو چاقو مار کر زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی خاتون مردوں اور خواتین کو علیحدہ علیحدہ کرنے والی چیک پوائنٹ پر پہنچی اور چاقو ناکال کر فوجی خاتون پولیس اہلکار پر حملہ کر دیا۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق حملہ آور فلسطینی خاتون کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ اسرائیلی میڈیکل سروسز کے مطابق اسرائیلی خاتون پولیس اہلکار کو درمیانے درجہ کے رخم آئے ہیں جن کا علاج معالجہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :