بحریہ یونیورسٹی میری ٹائم پالیسی کی تشکیل کے لئے اپنی تجاویز جلد پیش کرے

صدر مملکت ممنون حسین کی بحریہ یونیورسٹی کو ہدایت

پیر 29 جون 2015 18:36

اسلام آباد ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے بحریہ یونیورسٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ میری ٹائم پالیسی کی تشکیل کے لئے اپنی تجاویز جلد پیش کرے تاکہ موجودہ حالات میں دفاع اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے جو بحریہ یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں، نے یہ بات یونیورسٹی کے ریکٹر وائس ایڈمرل ریٹائرڈ تنویر فیض سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔

صدر مملکت نے ادارے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بحریہ یونیورسٹی ملک کا ایک اہم تعلیمی ادارہ ہے جو میری ٹائم سیکورٹی پر تحقیق کے علاوہ انجینئرنگ اور سوشل سائنسز سمیت کئی شعبوں میں اعلیٰ تعلیمی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ صدر مملکت نے معذور طلبہ کے لئے دو فیصد نشستوں کو مخصوص کرنے اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو سکالرشپ فراہم کرنے کی پالیسی پر بھی بحریہ یونیورسٹی کے کردار کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :