`پی آئی اے اور اتحاد ائیر ویز کے درمیان کوڈشیئرنگ کا معاہدہ طے پا گیا

مسافر پی آئی اے کی ٹکٹ خرید کر اتحاد ائیر ویز پر سفر کر سکیں گے،30 جون سے ٹکٹ بکنگ عمل شروع ہوگا اتحاد ائیر ویز سے شراکت داری کا مقصد مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرناہے،ترجمان`

پیر 29 جون 2015 18:31

`پی آئی اے اور اتحاد ائیر ویز کے درمیان کوڈشیئرنگ کا معاہدہ طے پا گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) قومی ائیر لائن پی آئی اے اور اتحاد ائیر ویز کے درمیان کوڈ شیئرنگ کا معاہدے طے پا گیا ہے،مسافر پی آئی اے کی ٹکٹ خرید کراتحاد ائیر ویز پر سفر کر سکیں گے،30جون سے باقاعدہ مسافروں کی بکنگ شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پیر کے روز قومی ائیر لائن پی آئی اے اور اتحاد ائیر لائنز کے درمیان ابوظہبی سمیت70 ممالک کے روٹس پر کوڈشیئرنگ کا معاہدہ طے پا گیا ہے اور دونوں ائیر لائنز کے درمیان معاہدے کی یادداشتوں پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔

کوڈشیئرنگ معاہدے کے مطابق قومی ائیر لائن پر سفر کرنے والے مسافر اب پی آئی اے کی ٹکٹ خرید کر اتحاد ائیر ویز پر سفر کر سکیں گے،ترجمان کے مطابق اتحاد ائیر ویز سے شراکت داری کے معاہدے کا مقصد مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے اس معاہدے سے مسافروں کو جدید طرز کی سفر سہولیات میسر ہوں گی،30 جون 2015 سے مسافروں کی بکنگ کا عمل باقاعدہ شروع ہو جائے گا

متعلقہ عنوان :