نیشنل فوڈ اتھارٹی نے اس سال مختلف ممالک کیلئے مخصوص کوٹے کے مطابق چاول در آمد کرنے کے لئے فلپائن کے پرائیوٹ سیکٹر سے در خواستیں مانگ لیں
پیر 29 جون 2015 18:30
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) فلپائن کے لئے چاول در آمد کرنے کا مجاز حکومتی ادارے نیشنل فوڈ اتھارٹی نے اس سال مختلف ممالک کیلئے مخصوص کوٹے کے مطابق چاول در آمد کرنے کے لئے فلپائن کے پرائیوٹ سیکٹر سے در خواستیں مانگ لی ہیں ۔ جسمیں پاکستان کے لئے مخصوص 50,000 میٹرک ٹن کا کوٹہ بھی شامل ہے ۔ اس بات کا اظہار رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان ریپ کے چیئرمین رفیق سلیمان نے ایک بریفنگ کے موقع پر کیا ۔
نیشنل فوڈ اتھارٹی نے رواں سال کے لئے تقریبا 805,200 میٹرک ٹن چاول کی در آمد کے لئے درخواستیں مانگ لی ہیں جوکہ مقامی پرائیوٹ سیکٹر 30 نومبر 2015 تک امپورٹ کرسکے گا ۔ فلپائن نے مختلف ممالک کے لئے مخصوص کوٹے کے مطابق چاول در آمد کرنے کے لئے منظوری دی ہے جسمیں تھائی لینڈ کا کوٹہ293,100 میٹرک ٹن،ویتنام 293,100 میٹرک ٹن،چین50,000 میٹرک ٹن،انڈیا50,000 میٹرک ٹن اور پاکستان کا کوٹہ 50,000 میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے اس پروگرام کے تحت مقامی امپورٹرز مخصوص فیس کی ادائیگی کے بعد 35 فیصد ٹیرف کے ساتھ اچھی کوالٹی کا 25 فیصد سے کم بروکن چاول در آمد کرسکے گا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.