اسلام آباد ہائی کورٹ؛وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کو جماعتی بنیادوں پر کرانے کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت آج تک ملتوی

پیر 29 جون 2015 18:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو جماعتی بنیادوں پر کرانے کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت آج(منگل تک) کیلئے ملتوی کردی۔پیر کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس نورالحق قریشی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیاد پر منعقد کروائے جارہے ہیں جو کہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔عدالت نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بل ایوان بالا سے منظور نہیں ہوا جس کے باعث عدالت اس میں مداخلت نہیں کرسکتی،بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت آج(منگل تک) ملتوی کردی