بزرگ پنشنرز کو پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف کیس میں حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا پانچ سالہ ادائیگی کا شیڈول مسترد

ادائیگی کا مختصر ترین پلان عدالت میں پیش نہ کیا گیا تو توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی‘ لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

پیر 29 جون 2015 16:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے بزرگ پنشنرز کو پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف کیس میں حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا پانچ سالہ ادائیگی کا شیڈول مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو سرکاری وکیل نے بتایاکہ بزرگ پنشنرز کوبقایاجات کی ادائیگی آئندہ پانچ سالوں میں کردیں گے ،اس حوالے سے سرکاری وکیل نے پلان مرتب کرکے عدالت میں جمع کرایا۔

درخواست گزار بزرگ پنشنرز کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ پنجاب حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اس لیے پانچ سالہ پلان پیش کیا ۔ عدالت نے پنجاب حکومت کا ادائیگی کے لیے پانچ سال کا پلان مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ادائیگی کا مختصر ترین پلان عدالت میں پیش نہ کیا گیا تو توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت چودہ جولائی تک ملتوی کر دی۔