لاہور : بی بی سی کی رپورٹ میں کوئی نئی بات نہیں کی گئی، کراچی کہ عوام بنیادی ضرورت پوری کرنے سے قاصر ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی پریس کانفرنس
سمیرا فقیرحسین پیر 29 جون 2015 16:46
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جون 2015ء) : منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ لینڈ مافیا نے سرکاری زمینوں پر قبضے کر رکھے ہیں ، لینڈ مافیا کو سیاستدانوں کی سر پرستی حاصل ہے . ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی نہیں ہے، گرمی سے ستائے شہریوں نے جب اسپتالوں کا دورہ کیا تو وہاں انتظامات ہی موجود نہیں تھے اور گرمی سے اپنی جانیں گنوانے والے شہریوں کی تدفین کے لیے قبرستانوں میں جگہ بھی موجود نہیں ہے.
انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام 25 سال کے لسانی جماعت کے نرغے میں ہے. بی بی سی کی رپورٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بر طانوی صحافی نے اپنی رپورٹ میں کوئی نئی بات نہیں کی.(جاری ہے)
ماضی میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ایم کیو ایم کو اپنے ساتھ ملایا، ایم کیو ایم کو ہمیشہ ہی سے سب نے اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے. جبکہ ایم کیوا یم نے بھی کراچی پر قبضے کے علاوہ کچھ نہیں کیا.
انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کے مسئلے کو اپنا مسئلہ گردانتے ہیں.کراچی کے مسئلے کا حل ملکی مفاد میں ہے. سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی نہ ہونے کے باعث اموات کا ایسا سلسلہ شروع ہوا جو کہ ماضی میں کہیں بھی دیکھنے کو نہیں ملتا. حکومت نے اس معاملے میں نہایت غفلت سے کام لیا اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے بروقت اقدامات نہیں کیے. جبکہ سندھ پولیس عوام کی بجائے وی آئی پیز کی سکیورٹی پر لگی ہوئی ہے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.