کراچی میں بجلی بحران سے اموات پر چیئرمین کے الیکٹرک سمیت تین ڈائریکٹرمستعفی ،ترجمان کی تردید

پیر 29 جون 2015 16:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) کراچی میں بجلی بحران سے اموات پر چیئرمین کے الیکٹرک تابش گوہر سمیت تین ڈائریکٹر نے استعفیٰ دے دیا، ترجمان کے الیکٹرک نے استعفے کی خبروں کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو نجی ٹی وی چینل کے مطابق کراچی میں بجلی بحران پر چیئرمین کے الیکٹرک تابش گوہر سمیت تین ڈائریکٹرز نے استعفیٰ دے دیا ، اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ استعفیٰ نجی وجوہات کی بناء پر دیا ہے۔

مستعفی ہونے والے ڈائریکٹرز میں عبدالسمیع ،عمران کھوکھر اور ڈائریکٹر آفیسرز طحہٰ شامل ہیں ۔ دوسری طرف ترجمان کے الیکٹرک نے تابش گوہر کے استعفے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بحیثیت چیئرمین کے الیکٹرک سے وابستہ ہیں، ان کے استعفے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں

متعلقہ عنوان :