عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں 4 ڈالر فی بیرل کمی، حکومت کی عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل

اوگرا نے پٹرول 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی

پیر 29 جون 2015 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں 4 ڈالر فی بیرل کمی کے باجود حکومت کی دوران رمضان عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل‘ اوگرا نے پٹرول 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی۔ پیرکو قابل اعتماد ذرائع نے بتایا کہ اوگرا نے آئندہ ماہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وفاقی وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کو بھجوا دی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اوگرا کی سمری میں پٹرول کی قیمت میں چار روپے چھبیس پیسے اور ہائی اوکٹین 7روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 60 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جب حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے تین روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا تھا تو عالمی مارکیٹ (برینٹ) میں تیل کی قیمت 67 ڈالر فی بیرل تھی جو اب گر کر 63 ڈالر فی بیرل ہوگئی مگر اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت ممیں کمی کے باوجود رمصان المبارک کے دوران عوام پر پٹرول بم گرانا ضروری سمجھا ہے۔