اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری

پیر 29 جون 2015 16:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل پیر کو بھی جاری رہا۔ حتمی فہرستیں چھ جولائی کو آویز اں کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال (آج) منگل تک جاری رہے گی۔ امیدواروں کی حتمی فہرستیں چھ جولائی کو آویزاں کی جائے گی۔انتخابی نشانات بھی چھ جولائی کوالاٹ کیے جائیں گے۔ ہریونین کونسل سے تیرہ امیدواربراہ راست انتخاب لڑیں گے۔