2013کے الیکشن کو درست قرار نہیں دیا جاسکتا ‘وکیل تحریک انصاف
کمیشن نے اوگرا کے سابق چیئرمین توقیر صادق کی فریق بننے کی درخواست مسترد کردی
پیر 29 جون 2015 16:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) عاانتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنیوالے انکوائری کمیشن کے اجلاس میں تحریک انصاف کے وکیل حفیظ پیرزادہ نے اپنے دلائل میں کہا ہے کہ 2013کے الیکشن کو درست قرار نہیں دیا جاسکتا جبکہ کمیشن نے اوگرا کے سابق چیئرمین توقیر صادق کی فریق بننے کی درخواست مسترد کردی۔ پیر کو انکوائری کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس ناصرالملک کی زیرصدارت ہوا۔
اوگرا کے سابق چیئرمین توقیر صادق نے درخواست کی کہ میرے پاس عام انتخابات سے متعلق شواہد ہیں جنہیں پیش کرنا چاہتا ہوں۔(جاری ہے)
جسٹس ناصرالملک نے توقیر صادق کو فریق بنانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اب تو شہادتیں مکمل ہوچکی ہیں اوردلائل جاری ہیں۔ تحریک انصاف کے وکیل حفیظ پیرزادہ نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری کمیشن کو جمع کرائے گئے فارم پندرہ میں اووررائٹنگ تھی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جو طریقہ کار اختیار کیا اس پر ہمیں تحفظات ہیں۔حفیظ پیرزادہ کا موقف تھا کہ 2002، 2008کے انتخابات میں غلطیوں کی بنیاد پر 2013 کے الیکشن کو درست قرار نہیں دیا جاسکتا،گواہوں کے بیانات، دستاویزی ثبوت ،متعلقہ آرٹیکل اور سیاسی جماعتوں کی سفارشات کمیشن کو فیصلہ کرنے میں مدد دینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.