اسلام آبا د میں پہلی بار ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تفصیلات جاری کردیں
پیر 29 جون 2015 16:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آبا د میں پہلی بار ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تفصیلات جاری کردیں، بیلٹ پیپر کی چھپائی سات جولائی کو شروع ہوگی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلات جاری کردیں، جاری کردی تفصیلات کے مطابق جنرل ممبر کیلئے بیلٹ پیپرز کا رنگ سفید ہوگا، چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے بیلٹ پیپر کا رنگ ہلکا سبز ہوگا، خواتین کیلئے گلابی، مزدور کسان کیلئے خاکی بیلٹ پیپر ہوگا۔
جاری کردہ تفصیلات میں کہا گیا کہ یوتھ ممبر کیلئے بیلٹ پیپر کا رنگ سلیٹی، اقلیت کیلئے پیلا ہوگا، بلدیاتی انتخاب کیلئے چالیس لاکھ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے، بیلٹ پیپرز کیلئے چھ مختلف رنگوں کا کاغذ خرید لیا گیا ہے، بیلٹ پیپر کی چھپائی سات جولائی کو شروع ہوگی۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار بلدیاتی انتخابات پچیس جولائی کو ہونگے جس کی وجہ سے شہر اقتدار میں سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی اس سلسلے میں اسلام آباد کو انہتر یونین کونسل میں تقسیم کیا گیا ہے اس سے قبل وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کیلئے یونین کونسل 16 ہزار تک کی آبادی پر مختص کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.