جسٹس اعجاز الاحسن نے پی ٹی آئی کی بلدیاتی حلقہ بندیوں کیخلاف دائر درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی

پیر 29 جون 2015 15:56

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریک انصاف کی بلدیاتی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی ۔

(جاری ہے)

جسٹس اعجاز الاحسن نے ذاتی وجوہات کی بناء پر کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس کی فائل واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منطور احمد ملک کو بھجوا دی ۔ پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین نے لاہور ہائیکورٹ میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کو چیلنج کررکھا ہے ۔