بلاول بھٹوسمیت پیپلزپارٹی قائدین کاسابق وزیر اعلیٰ مہدی شاہ کے والد کے انتقال پر دکھ کا اظہار

پیر 29 جون 2015 15:45

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ کے والد کے انتقال پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے سید مہدی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کے والد گرامی کے وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا ا ظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سید مہدی شاہ پیپلزپارٹی کے اچھے اور مخلص اور درینہ ورکر ہیں۔ ان کے والد گرامی کی وفات کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا ۔مصیبت کی اس گھڑی میں مہدی شاہ کو خود کو تنہا نہ سمجھیں وہ اُن کے ساتھ ہیں۔سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی نے بھی سید مہدی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی اور وعا کہ اللہ لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشر ف نے بھی سید مہدی شاہ کو فون کیا اور سید مہدی شاہ کے والدگرامی کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ۔چیئرمین سنیٹ رضا ربانی نے بھی سید مہدی شاہ کو فون کیا اور ان کے والد گرامی کے انتقال پر گہرے دکھ اور ملا ل کا اظہار کیا اور کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم سب آپ کے ساتھ دیں اللہ آپ کو صبر کرنے کی توفیق عطا فرمائیں ، پولٹیکل سکرٹیری برائے شریک چیئرمین پی پی پی رخسانہ بنگش نے بھی مہدی شاہ سے رابطہ کیا اور تعزیت کی ،ا س کے علاوہ سابق چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری ، سینٹر شیری رحمن اور دیگر نے بھی سید مہدی شاہ سے رابطہ کیا اور ان کے والد کے انتقال پر اُن سے تعزیت کی ۔

متعلقہ عنوان :