Live Updates

لندن پلان پہلے کی طرح اب بھی ناکام ہو گا، مولانا کینیڈی نے ہمیشہ پاکستان کو لاشوں کا تحفہ دیا، دوبارہ فطرانہ، صدقہ اور خیرات اکٹھی کر کے کینیڈا چلے جائیں گے، تحریک انصاف کے پاس جوڈیشل انکوائری کمیشن میں جمع کرانے کیلئے دلائل ختم ہو چکے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے رہنماوٴں زبیر عمر اور طلال چوہدری کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 29 جون 2015 15:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماوٴں زبیر عمر اور طلال چوہدری نے کہا ہے کہ لندن پلان پہلے بھی ناکام ہوا، اب بھی فیل ہو گا، مولانا کینیڈی نے ہمیشہ پاکستان کو لاشوں کا تحفہ دیا، دوبارہ فطرانہ، صدقہ اور خیرات اکٹھی کر کے کینیڈا چلے جائیں گے، تحریک انصاف کے پاس جوڈیشل انکوائری کمیشن میں جمع کرانے کیلئے دلائل ختم ہو چکے ہیں۔

پیر کو جوڈیشل انکوائری کمیشن میں شرکت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نجکاری کمیشن زبیر عمر نے کہا کہ تحریک انصاف نے کمیشن میں کہا کہ دھاندلی ثابت کرنا ہمارا کام نہیں، تحریک انصاف کے پاس دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں، الیکشن کے دوران بلوچستان میں ہمیشہ ٹرن آؤٹ کم ہوتا ہے، تحریک انصاف کے پاس جوڈیشل کمیشن میں جمع کرانے کیلئے دلائل ختم ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا کہ مولانا کینیڈی نے ہمیشہ پاکستان کو لاشوں کا تحفہ دیا یا ملک کو غیر مستحکم کیا، مولانا کینیڈا فطرانہ، صدقہ اور خیرات اکٹھا کر کے کینیڈا چلے جائیں گے وہ ہر دفعہ روپیہ و پیسہ جمع کر کے کینیڈا واپس چلے جاتے ہیں، پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہے تو ایک مرتبہ پھر سازشیں شروع کر دی گئیں، لندن پلان پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کیلئے بنایا گیا، لندن پلان پہلے بھی ناکام ہوا اور اب بھی فیل ہو گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات