اسلام آباد : ملک میں امن و امان کی بہتر صورتحال کے باعث ہی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، مشیر خارجہ سر تاج عزیز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 جون 2015 15:25

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جون 2015 ء) : اسلام آباد میں احتساب اور بہتر طرز حکمرانی سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے، امن و امان کی بہتر صورت حال سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔

(جاری ہے)

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے بدعنوانی کے خلاف مہم چلائی جا سکتی ہے، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گورننس کو بہتر بنایا جا سکتا ہے، دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی جس کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت سے ہی درپیش چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :