مون سون کے دوران نہری ڈھانچے کی حفاظت کے لئے گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا‘ میاں یاور زمان
پیر 29 جون 2015 14:53
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ مون سون کے دوران نہری ڈھانچے کی حفاظت کے لئے گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا تاکہ ممکنہ سیلابی صورتحال میں لوگوں کو جانی و مالی نقصانات سے تحفظ دیا جاسکے۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں خانکی ہیڈورکس کے دورہ پر جانے سے قبل محکمہ آبپاشی کے سینئر افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر فلڈ فوکل پرسن افضل انجم طور بھی موجودتھے-صوبائی وزیر نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ محکمہ آبپاشی نے مون سون سیزن سے قبل ہی تمام فیلڈ عملے کو مستعد رہنے اور نہروں وحفاظتی بندوں کی دیکھ بھال کرتے رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں تاکہ ممکنہ سیلابی صورتحال میں کسی ناگہانی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ مون سون سیزن کے دوران نہری ڈھانچے کی حفاظت کے لئے جاری کی جانے والی گائیڈ لائنزپر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا تاکہ حکومتی اثاثہ جات کے ساتھ ساتھ عوامی املاک کی بھی حفاظت ممکن ہوسکے۔
انہوں نے موقع پر موجود افسران کو تمام سرکاری و غیرسرکاری اداروں کے نمائندگان اور ضلعی حکومتوں سے رابطہ تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ ممکنہ سیلابی صورتحال میں ہرقسم کی بدانتظامی سے بچا جاسکے۔ انہوں نے افسران کو مزید ہدایت کی کہ آبی گزرگاہوں میں قائم ناجائز پشتوں و غیرقانونی بندوں کو مسمار کرنے کے لئے بھی ضروری اقدامات کئے جائیں تاکہ پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ غیرقانونی بندوں کی وجہ سے پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ لوگوں کی مشکلات میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.