‘فیصل آباد، طالبعلم کے قتل کے الزام میں تھانہ پیپلز کالونی کے ایس ایچ او کا جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا ‘

پیر 29 جون 2015 14:07

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) مقامی پولیس نے نویں جماعت کے طالبعلم فرحان کو قتل کرنے کے الزام میں تھانہ پیپلز کالونی کے ایس ایچ او فرہاد چیمہ کو مقامی مجسٹریٹ عدالت میں پیش کرکے چار روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے ملزم فرہاد چیمہ اور دیگر پولیس ملازمین نے گزشتہ روز اس جعلی پولیس مقابلے میں نویں جماعت کے طالبعلم فرحان کو قتل اور اس کے دوست کو شدید زخمی کردیا تھا چنانچہ شہریوں اور اہل علاقہ کے شدید احتجاج پر وزیراعلیٰ پنجاب نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او فرہاد چیمہ کو فوری مقدمہ درج کرکے فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا جس پر مقامی پولیس نے ملزم فرہاد چیمہ اور اس کے تین نامعلوم ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے اعلیٰ سطحی انکوائری کی اور انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ملزم کیخلاف مقدمہ کا چلان آئندہ چند یوم میں عدالت میں پیش کردیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق گزشتہ رات وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے مقتول طالبعلم فرحان کے گھر جا کر ان کے والدین سے اظہار تعزیت کیا اور وزیراعلیٰ کی طرف سے اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ کسی بھی پولیس افسر کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس واقعہ میں ملوث فرہاد چیمہ اور اس کے ساتھیوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :