اسلام‌آباد بلدیاتی انتخابات، 40 لاکھ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے، الیکشن کمیشن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 جون 2015 13:43

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جون 2015 ء) : اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 40 لاکھ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کے لئے 6 مختلف رنگوں کا کاغذ خریدا گیا ہے . چیرمین، وائس چیرمین کے لئے ہلکا سبز، جنرل نشست کے لئے سفید رنگ کا بیلٹ پیپر ہوگا جب کہ خواتین کی نشستوں کے لئے گلابی، معذور اور کسان کے لئے خاکی رنگ کا بیلٹ پیپر ہوگا. واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کل تک جاری رہے گی تاہم امیدواروں کی حتمی فہرستیں 6 جولائی کو آویزاں کی جائے گی اورانتخابی نشانات بھی اسی روزالاٹ کیے جائیں گے۔