پشاور ‘یکہ توت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ‘پولیس اہلکار قتل

پیر 29 جون 2015 13:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پشاور کے علاقے یکہ توت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا ‘شہید ہیڈ کانسٹیبل ڈیوٹی کے لئے پولیس لائنز جا رہا تھا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل نگارعلی گھر سے نکل کر ڈیوٹی کے لئے پولیس لائنز جارہا تھا کہ یکہ توت کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ا سے قتل کردیا۔شہید ہیڈ کانسٹیبل کی نعش مردے خانے منتقل کردی گئی ہے ‘جہاں اسکا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔