ایم کیو ایم دہشت گرد تنظیم ہے، الطاف حسین ہی نہیں پوری متحدہ را کیلئے کام کررہی ہیں، فوری پابندی لگادینی چاہئے ‘ذو الفقار مرزا

پیر 29 جون 2015 13:23

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم دہشت گرد تنظیم ہے، الطاف حسین ہی نہیں پوری متحدہ را کیلئے کام کررہی ہیں، فوری پابندی لگادینی چاہئے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ الزامات بغیر کسی وجہ کے نہیں لگتے، 5 سال سے کہہ رہا ہوں کہ ایم کیو ایم دہشتگرد تنظیم ہے، کینیڈا نے بھی متحدہ قومی موومنٹ کو تخریب کار قرار دیا انہوں نے کہا کہ جناح پور کا الزام مصدقہ تھا بریگیڈیئر امتیاز نے لین دین کرکے جناح پور کا الزام واپس لیا آصف زرداری اور رحمان ملک کے کہنے پر ایسا کیا گیا۔

ذوالفقار مرزا نے کہاکہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ایم کیو ایم محب وطن ہو، الطاف حسین ہی نہیں پوری تنظیم را کیلئے کام کررہی ہے، متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی لگادینی چاہئے