Live Updates

اسلام‌آباد : طاہر القادری کے لوگ شہید ہوئے ہیں ان کا احتجاج بر حق ہے،

الیکشن کمیشن اور ن لیگ مل کر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ،اگر دھاندلی پوری طرح ثابت ہو گئی تو حکومت رہنے کا کوئی جواز نہ ہو گا، پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 جون 2015 13:16

اسلام‌آباد : طاہر القادری کے لوگ شہید ہوئے ہیں  ان کا احتجاج بر حق ہے،

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جون 2015 ء) : انکوائری کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اور ن لیگ آپس میں مل کر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں. الیکشن کمیشن حلقوں کے فارم 15 مہیا کرنے میں ناکام رہا ہے، فارم 15 کے بغیر فارم 14 بھی کسی اہمیت کا حامل نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ ایک بہت بڑا دھوکہ ہو رہا ہے اور جلد ہی اس کے پیچھے چھپے لوگکھل کر سامنے آ جائیں گے.

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بھی انتخابات عوام کے مینڈیٹ کے مطابق نہیں کیے گئے، بلوچستان میں الیکشن نہیں سلیکشن ہوا ہے سب سے زیادہ فارم 15 بلوچتسان کے حلقوں میں غائب ہیں. الیکشن کمیشن نے پہلے کہا کہ ہمارے پاس مواد موجود ہے لیکن جب تھیلے کھلے تو یہ انکشاف ہوا کہ ڈھائی کروڑ ووٹوں کا تو کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں ہے. عمران خان نے کہا کہ اگر دھاندلی پوری طرح ثابت ہو گئی تو حکومت کے رہنے کا کوئی جواز ہی پیدا نہیں ہوتا. طاہر القادری کی پاکستان آمد سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کے لوگ شہید ہوئے ہیں اور ان کا اس پر احتجاج کرنا بر حق ہے. تاہم ہم نے جوڈیشل کمشین کے قیام کے لیے احتجاج کیا تھا اور دھرنا بھی اسی لیے دیا گیا تھا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات